چین رواں سال ایس سی او رکن ممالک کو 2 ارب یوآن کی گرانٹ دے گا،چینی صدر

چینی صدر کا اہم اعلان
تیانجن (شِنہوا نیوز ایجنسی) چینی صدر شی جن پھنگ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ چین رواں سال کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کو 2 ارب یوآن (تقریباً 28 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) کی گرانٹ فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ بنیادی سہولیات اور آرٹس کونسل سے محروم ،وزیر اعلیٰ فوری احکامات جاری کریں :ڈاکٹر خالد یاسین
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں خطابات
چینی صدر نے یہ بات بندرگاہی شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین آئندہ تین سالوں کے دوران ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کے رکن بینکوں کو 10 ارب یوآن کے اضافی قرضے بھی فراہم کرے گا۔
چین کی سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارت
شی جن پھنگ کے مطابق ایس سی او رکن ممالک میں چین کی سرمایہ کاری 84 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے اور چین کی ان ممالک کے ساتھ سالانہ دوطرفہ تجارت 500 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے۔