مچل سٹارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
مچل سٹارک کی ریٹائرمنٹ کا اعلان
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے میں اُن سے کتنی رقم بٹوری؟ چاہت فتح علی خان کا ایسا انکشاف کہ سوشل میڈیا صارفین ٹوٹ پڑے۔
ریٹائرمنٹ کی وجوہات
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل سٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ مچل سٹارک نے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 79 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت پر بھارت کا سیاحتی بائیکاٹ، آذربائیجانی صحافی کا دوٹوک ردِعمل
مچل سٹارک کے خیالات
ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مچل سٹارک کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کی ہمیشہ سب سے اہم ترجیح رہی ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ٹیسٹ ٹور، ایشیز سیریز اور ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں بھرپور فٹ رہ کر بہترین پرفارمنس دکھاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کے 9ایڈیشنل ججز کی ایک سالہ مدت مکمل ہونے سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز
کرکٹ آسٹریلیا نے مچل سٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹ کمنز مینجمنٹ پلان کے تحت سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔
Mitchell Starc has announced his retirement from international T20s: https://t.co/ftVAx6Oh4X pic.twitter.com/RdOmoWveSh
— cricket.com.au (@cricketcomau) September 2, 2025
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کو کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص جاری ہے، پیٹ کمنز کو بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔
Mitchell Starc has announced his retirement from T20Is in order to prioritise Australia's heavy Test schedule from late next year and the 2027 ODI World Cup https://t.co/wykP9UmHrY pic.twitter.com/6tI0QFZfJO
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 2, 2025
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی قیادت
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دورہ نیوزی لینڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔








