سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف سنجرانی انتقال کرگئے

وفات کی خبر
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف سنجرانی انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام
انتقال کی وجہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف سنجرانی آغا خان ہسپتال کراچی میں زیرعلاج تھے۔ مرحوم کافی عرصے سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سیاسی حلقوں کا ردعمل
سابق چیئرمین سینیٹ کے والد کے انتقال کے بعد سیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔