دھناشری کا طلاق کے بعد بھی چہل سے رابطے کا انکشاف
دھناشری ورما کا انکشاف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ اور بالی ووڈ کی ڈانسر دھناشری ورما نے کہا ہے کہ وہ طلاق کے بعد بھی کرکٹر سے رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی باشندے کے گھر سے پونے دو کروڑ کی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
ویلاگ میں گفتگو
بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کے ساتھ ایک ویلاگ میں دھناشری نے ذاتی زندگی، کیریئر اور تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ہر اِک راستہ بگاڑیں گے۔۔۔
مداحوں کا رد عمل
اس انکشاف کے بعد دھناشری پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ لوگ ادھر حساب دیں گے اور کچھ آگے خدا کے سامنے حساب دیں گے ، شبلی فراز
فرح خان کے سوالات
فرح خان نے بھارتی ڈانسر سے سوال کیا کہ اب وہ علیحدہ اور تنہا رہتی ہیں، چہل سے طلاق کے بعد حالات کتنے بدل گئے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: بھٹو نے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے کراچی تک سفر کیا، ہر سٹیشن پر ہزاروں افراد جمع ہو جاتے اور اعلان تاشقند کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتے
رابطے کی تفصیلات
دھناشری ورما نے فرح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اب بھی یوزویندر چہل سے رابطے میں ہیں۔ ان کے سابق شوہر بہت ہی سوئٹ انسان ہیں، دھناشری نے بتایا کہ چہل مجھے ’’ما‘‘ کہا کرتا تھا۔
احترام اور بات چیت
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ہمارا رابطہ مسیج پر رہتا ہے، جبکہ ہمارے درمیان معاملات بھی سیٹل ہوچکے ہیں۔








