لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کی ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنا غیرقانونی ہے، پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میلہ شہاب خیل کے قریب بیگوخیل سڑک پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جو کہ موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے آ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے معاملے کی انکوائری مکمل
شہید اہلکاروں کی شناخت
شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل سمیع اللہ شامل ہیں، دونوں شہید اہلکاروں کا تعلق بیگوخیل سے ہے۔
پولیس کی کارروائی
دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔







