طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے نازک صورتحال میں کردار ادا کرنے کی درخواست کردی
خط کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: گلے شکووں پر مبنی ویڈیو کے بعد دانیہ شاہ کو شوہر سے گاڑی مل گئی
صدر مملکت کی مفاہمتی کردار کی اہمیت
اپنے خط میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے قائدین صدر مملکت کے مفاہمتی کردار کے معترف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بیٹر میتھیو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
ملکی صورتحال کی تشویش
خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد اور پورے ملک میں ایک اضطرابی کیفیت ہے۔ اسلام آباد آنے والے نوجوان بغیر قیادت جذباتی کیفیت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی
بات چیت کی دعوت
صدر فوری طور پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت کو بات چیت کی دعوت دیں۔ علامہ حافظ طاہر اشرفی نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی سے اعتدال پسند قائدین کو بھی بات چیت کی دعوت دیں۔
نئی صورتحال کے لئے کردار
صدر مملکت صورتحال میں بہتری کے لیے کردار ادا کریں۔








