گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے سکینڈل میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت مسترد

سپریم کورٹ کی فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے سکینڈل میں ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان کی ضمانت مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے، مینارٹیز کی عزت و وقار اور تحفظ و ترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ملزمان کے خلاف الزامات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان پر 19 کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار کا کے پی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، کیس میں شریک دیگر ملزمان کی ضمانت بھی مسترد ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
کیس کی موجودہ صورت حال
ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے استدلال کیا کہ کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے، اینٹی کرپشن نوشہرہ میں کیس زیر سماعت ہے۔
سماعت کی تفصیلات
کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔