قومی اسمبلی اجلاس؛ پی ٹی آئی ارکان کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی
پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میں واک آؤٹ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، اور عامر ڈوگر اجلاس کا بائیکاٹ کرکے پارلیمنٹ سے باہر آئے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹریکل گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
اسد قیصر کا بیان
اسد قیصر کا کہناتھا کہ ہم آج اجلاس کا واک آؤٹ کرتے ہیں، ہمیں آئینی حقوق حاصل نہیں، ہم نے کمیٹیوں سے بھی استعفے دے دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شامی باغیوں کی حیرت انگیز پیش قدمی نے بشار الاسد اور روس کو بھی مشکل میں ڈال دیا
علامتی اسمبلی کا انعقاد
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی، اسد قیصر پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا اظہار خیال
پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی کے علامتی اجلاس سے بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پارلیمان میں حق چھینا گیا اس لئے عوامی اسمبلی لگائی۔








