عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مسائل کو خود حل کرناہے، میرے پاس اختیار نہیں، علی امینگنڈاپور

علی امین گنڈا پور کا بیان

پشاور(آئی این پی )وزیرِاعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو عمران خان نے خود حل کرنا ہے، اس حوالے میرے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

عمران خان کی رہائی میں رکاوٹیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے راستے میں دو بڑی رکاوٹیں موجود ہیں۔ پہلی رکاوٹ یہ ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر قانون فعال ہو جائے تو خان صاحب فوری رہا ہو سکتے ہیں۔ دوسری رکاوٹ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جاری مسئلہ ہے جو خان صاحب نے خود حل کرنا ہے، اس معاملے میں ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

عمران خان کی جدوجہد

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، ہم اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک اپنا مقصد حاصل نہیں کر لیتے جدوجہد جاری رہے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...