کسی معجزے سے کالا باغ ڈیم بن گیا تو بھی سیلاب آئیں گے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کسی معجزے کے تحت کالا باغ ڈیم بن گیا تو بھی سیلاب آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 4 روز میں 50 دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے: صدر مملکت
چیف منسٹر خیبر پختونخوا کی مخالفت
ایک انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبے نے ہمیشہ ڈیم بنانے کی مخالفت کی ہے، تاہم اگر وہ کوئی پیشرفت چاہتے ہیں تو ڈیم والی میٹنگ میں آئیں۔ ان کے صوبے نے کالا باغ ڈیم کو مسترد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیلیوں کو لگتا ہے کہ میں بہت زیادہ خوبصورت ہوں اور ان کے شوہر چھین لوں گی
ماحولیاتی تبدیلی اور ڈیمز
شیری رحمان نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی آتی ہے تو ڈیم بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، ملک کے تینوں دریا سب کے سامنے ہیں جبکہ کالا باغ کی لوکیشن بھی دیکھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کا مبینہ قاتل گرفتار
سیلاب کی حقیقت
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت سیلاب آیا ہوا ہے۔ ڈیم پانی کی اسٹوریج اور ہائیڈل کیلئے ہوتے ہیں، صرف ڈیم بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ چترال، سوات اور مالاکنڈ کے علاقے گرین ہوتے تھے، وہ خالی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش
آبی گزرگاہوں کی نگرانی
ان کا کہنا تھا کہ آبی گزر گاہوں کے اطراف کہاں کہاں تجاوزات ہیں، کمیٹی میں بات کروں گی۔ آپ سے بڑے ڈیم بن بھی نہیں سکتے، پہلے اسٹڈی کر لیں کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کیسے بنے تھے۔
سیلاب کا مقابلہ
رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سیلاب ضرور آئیں گے، کوئی ڈیم نہیں روک سکے گا۔ سب سے زیادہ گرین کلر کا نقشہ تھا جو کے پی کا تھا، کچھ حد تک جی بی بھی تھا۔