علی امین گنڈا پور کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پر عظمیٰ بخاری کا جواب بھی آ گیا

وزیر اطلاعات پنجاب کا علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) علی امین گنڈا پور کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پر وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر ایک شخص یہاں بے امان ملتا ہے۔۔۔
سیلابی صورتحال اور متاثرین کی امداد
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ اب تک 9 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ 7 لاکھ سے زائد مویشیوں کو بھی ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 3243 سے زائد مواضعات اور 24 لاکھ سے زائد آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدت، لاہور کے مرد، خواتین اور بھینسیں پانی میں کود پڑیں۔
حکومتی اقدامات
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تریمو ڈیم پر سب سے زیادہ دباؤ ہے، تاہم دریائے راوی میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ حکومت نے 395 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں جن میں متاثرہ افراد کو رہائش اور معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 392 میڈیکل کیمپس اور 336 ویٹرنری کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ انسانی اور حیوانی جانوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر خارجہ کا ایرانی اور اسرائیلی ہم منصب سے اہم ٹیلی فونک رابطہ
مریم نواز کی کوششیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، فیلڈ ہسپتالوں کا معائنہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ ایک ایک گھر دوبارہ آباد کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی ہے کہ ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں سہولیات کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ وبائی امراض کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔ پنجاب حکومت نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی انتھک محنت کو سراہا ہے، تاہم ان کی مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں سے اجتناب کیا جائے اور صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے، اس لیے مستقل حل کے لیے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کے کالا باغ ڈیم کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں بطور قوم مل بیٹھ کر قومی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی تاکہ سیلابی تباہ کاریوں سے بچا جا سکے۔ مریم نواز کی کمٹمنٹ ہے کہ نئے ڈیمز پر کام کیا جائے گا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم
آخر میں انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون محض پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت ہر لمحہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو بھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔