شدید زلزلے سے کتنی اموات ہوئیں اور کتنے گھروں کو نقصان پہنچا ؟افغان ہلال احمر نے تفصیلات بتا دیں
افغانستان میں شدید زلزلہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں شدید زلزلے کے نتیجے میں کتنی اموات ہوئیں اور کتنے گھروں کو نقصان پہنچا؟ افغان ہلال احمر نے تفصیلات بتا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی اہم ملاقات،پیشنٹ مینجمنٹ اور ڈونر مینجمنٹ سسٹم کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنے پر گفتگو
اموات اور زخمیوں کی تعداد
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق افغانستان میں 6 شدت کے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی۔ افغان ہلال احمر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 1124 ہوگئی ہے جب کہ زلزلے سے 3251 افراد زخمی ہیں اور 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعہ کی مذمت، بانی کی فیملی کو فول پروف سکیورٹی دینے کا مطالبہ
سب سے زیادہ متاثرہ علاقے
افغانستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔








