لاہور میں اسٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے خلاف مقدمہ درج
تشدد کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) باغبانپورہ کے علاقے میں سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد کرنے اور فائرنگ کرکے دھمکانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں، 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے زائد پولیس اہلکاروں کو چالان ٹکٹ جاری
مقدمہ کی تفصیلات
مقدمہ سٹیج اداکارہ اقرا کی مدعیت میں ملزم محسن کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر میں داخل ہوکر اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے انہیں دھمکیاں بھی دیں۔ یہ واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 400 فیصد ریکارڈ اضافہ کر دیا : وزیر تعلیم پنجاب
اداکارہ کی شکایت
اداکارہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران چہرے پر تھپڑ مارے۔ شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، اسے جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔








