قومی اسمبلی ارکان کا جنگلات کاٹنے اور آبی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

قومی اسمبلی کا اجلاس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی

اجلاس میں خیالات کا اظہار

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا، رکن اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ میرا حلقہ چناب کے کنارے پر ہے، وہاں اس سے پہلے کبھی اتنا زیادہ پانی نہیں آیا۔ گھروں اور انفرا اسٹرکچر کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ آنے والے وقت میں 22 فیصد زیادہ بارشیں اور سیلاب آنے ہیں.

ثمینہ خالد نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کیا احتیاطی تدابیر کی ہیں؟ راوی کے علاقے میں کس طرح ڈویلپمنٹ ہوئی ہے؟ مصیبت زدہ لوگ کھانے کو بھی ترس رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، سپاہیوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی

غیر قانونی تعمیرات اور شجرکاری

شاہدہ اختر علی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ نہیں کیا گیا۔ شجرکاری کے منصوبوں پر عمل نہیں کیا گیا۔ بروقت اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے تمام چیزیں ہمارے سامنے آئیں۔ خیبرپختونخوا میں کس طرح جنگلوں کو کاٹا گیا ہے۔ کسی ایک کمپنی کو مورد الزام ٹھہرانا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا وقت نہیں ہے۔ جتنی بھی سوسائٹیاں ہیں ان کا دوبارہ کمیٹی تشکیل دے کر جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سخت سے سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے.

یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں کا بڑا حملہ

ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آواز بلند

نور عالم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاؤسنگ سوسٹیوں کو دریاؤں پر گھر بنانے کی اجازت کس نے دی؟ آپ پہلے اسلام آباد سے کارروائی شروع کریں۔ خیبرپختونخوا کی پی ڈی ایم اے 12 لوگوں کو نہیں بچا سکی۔ ان کے پاس رسی تک نہیں تھی۔ سیلاب سندھ میں پہنچے گا تو کیا صورتحال ہوگی؟ اصل قصوروار بیوروکریسی ہے کیونکہ انہوں نے این او سیز دیں.

یہ بھی پڑھیں: وقت ختم: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

سیلاب کی وجہ سے صورتحال

انہوں نے کہا کہ آج کلائمیٹ چینج کا وزیر کہاں پر ہے؟ بھارت نے پانی چھوڑ کر آپ سے دشمنی کی ہے۔ آپ بتائیں وزیر آبی وسائل کہاں ہیں؟ ہم نے اٹھارہویں ترمیم سے ملک کو کمزور کیا۔ سیاستدانوں کے بجائے بیوروکریسی کا احتساب ہونا چاہیے۔ سیلاب اور دہشت گردی میں یہ بیوروکریسی مال کماتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر سپورٹس مین سپرٹ بھول گئے، ارشد ندیم کو دعوت دینے پر وضاحتیں دینے پر مجبور

وفاقی وزیر کے خیالات

اس موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیوروکریسی کو گالم گلوچ کرنے کا بہت شوق ہے۔ کبھی ہم ہائبرڈ نظام کی بات کرتے ہیں۔ یہ باتیں کرنی ہیں تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پنڈی میں غلط کام ہو اور میرا قصور نہ ہو۔ آپ 40 سال تک اس نظام کا حصہ رہے ہیں، پاکستان کا دفاع اور معیشت مضبوط ہاتھوں میں ہے.

یہ بھی پڑھیں: ہمارے لیڈر کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرو گے تو آپ کو تھپڑ ہی پڑے گا، ایم پی اے خالد نثار ڈوگر

گھر کا تقدس اور عوامی مسائل

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ کرنل سیلابی ریلے کی نذر ہوا تو لوگوں نے میمز بنائیں۔ ہم خود اس ایوان کا تقدس پامال کرتے ہیں۔ ہمیں وائرل ہونے کے لیے کسی کو ڈسکریڈٹ نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں ایسی باتیں کرتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا.

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑے بڑے پل، اسپتال بنائے، کسی کنٹریکٹر پر الزام نہیں لگایا۔ کس کنٹریکٹ کی جرات ہے کہ راولپنڈی میں غیر معیاری کام کرکے پیمنٹ لے لے؟ اپنے آدھا کلو گوشت کی خاطر پوری بھینس ذبح کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے.

آبی وسائل اور حکومت کی ذمہ داریاں

وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم لمحہ بہ لمحہ سیلاب کی آگاہی حاصل کر رہے ہیں اور فوری احکامات بھی جاری کررہے ہیں۔ آنے والے وقت کی پیش بینی کے لیے وزیر اعظم منصوبوں پر غور کر رہے ہیں۔ مختلف منصوبوں کے حوالے تجاویز بھی دی جا رہی ہیں۔ ایسے جامع منصوبے بنائے جائیں گے جس پر کوئی اعتراض نہ کرسکے۔ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا سروے بھی جاری ہے۔ جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے، حکومت ان کی مدد کرے گی.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...