سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم، ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود، مفت ادویات دستیاب، ہنگامی صورتحال کے لیے عارضی ہیلی پیڈ کا انتظام

سیلاب متاثرین کے لئے ٹینٹ سٹی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم کر دیئے گئے۔ سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کے قریب ٹینٹ سٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں فلڈ ریلیف کیمپ کے ساتھ ٹینٹ سٹی لگا دیا گیا۔ ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین کے لئے قیام و طعام کا شاندار اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو سال میں یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے : سینئر تجزیہ کار امیر عباس

علاج اور معالجے کی سہولیات

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے علاج معالجہ کے لئے ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود ہے اور مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عارضی ہیلی پیڈ بھی بنا دیا گیا۔ کوٹ خیرا میں بھی سیلاب متاثرین کے لئے ٹینٹ سٹی لگایا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول احمد پور سیال میں سیلاب متاثرین کے لئے بھی ٹینٹ سٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے

خاص سہولیات کی فراہمی

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپ میں بچوں اور خواتین کے لئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ پانچ دریاﺅں میں معمول سے زیادہ طغیانی کی وجہ سے پنجاب کے 32 اضلاع کے ہزاروں گاﺅں متاثر ہوئے ہیں۔ صوبے بھر میں 3 ہزار 338 ریسکیورز، 806 بوٹس پر ریسکیو آپریشن کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

ریسکیو اور ریلیف آپریشنز

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ٹیم تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں ریسکیو ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے۔ پنجاب بھر میں 9 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد سیلابی ریلوں کی آمد سے پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے بچاﺅ کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 620 افراد کا محفوظ انخلاء کے عمل کو پورا کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 6 لاکھ 11 ہزار سے زائد جانور بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...