عمران خان کے ساتھ 20 منٹ ملاقات ہوئی، وہ ہشاش بشاش ہیں، انہوں نے بائیکاٹ کو سراہا ہے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی میں گوہر کی پریس کانفرنس
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفوں اور پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق آگاہ کیا۔ ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے پر سامان کا زیادہ ہونا، پی آئی اے کے افسر کا حیرت انگیز بیان۔۔” ڈاکٹر ذاکر نائیک کا انکشاف
ایدیالہ جیل میں ملاقات
اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، وہ ہشاش بشاش ہیں۔ کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا سے رپورٹ مانگ لی
سیلاب کی صورتحال پر اظہار خیال
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، اور پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں سی سی ڈی کی کارروائی، 20 سے زائد بچوں سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
زلزلے پر افسوس کا اظہار
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محرم کے دوران سبیلوں بارے قواعد و ضوابط جاری،عوامی استعمال سے قبل چیکنگ ہو گی۔
استعفوں کی صورتحال
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق آگاہ کیا گیا، اور انہیں پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا۔
مستعفی رہنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بارے میں بانی پی ٹی آئی نے سراہا ہے، اور یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی رہیں گے۔ عمران خان نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے تو دے دیے، اگر ان کی چابی، ڈرائیور یا گاڑی بھی ہے تو اگلے 3 سے 4 دنوں میں وہ بھی حکومت کو واپس کرو۔