طورخم بارڈر پر 25 افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی کارروائی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن پہنچ گئے: دفتر خارجہ
گرفتار ملزم کی تفصیلات
ترجمان ایف آئی اے کے امیگریشن نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 25 افغان پاسپورٹ برآمد کر لیے۔ افغان پاسپورٹ کولڈ ڈرنکس کے کین میں چھپائے گئے تھے اور ان پاسپورٹ پر تاجکستان کے ویزے لگے ہوئے تھے۔
ملزم کی شناخت
گرفتار ملزم کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے، جسے گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔