کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

کراچی میں گینگ کی گرفتاری

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: حجرہ شاہ مقیم میں پرائیویٹ افراد لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار نکلے، حیران کن انکشاف

گرفتاری کی تفصیلات

ڈان نیوز کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی آئی اے پولیس کے جمشید کوارٹر کے علاقے میں چھاپے کے دوران ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد اور ہدایت اللہ شامل ہیں، جن کے قبضے سے 3 پستول، 7 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کا گروہ دکانوں پر بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلا ہے۔ ملزمان نے کچھ روز قبل شاہ لطیف کے علاقے میں ایک بیکری پر بھی واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

ملزمان کی مزید سرگرمیاں

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار سرغنہ ملزم شہباز سے درجنوں لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم شہباز نے رواں سال ناظم آباد کے علاقے گول بلڈنگ پر مصالحے والے کو لوٹا تھا۔ اس کے علاوہ، ملزم نے رواں سال طارق روڈ پر بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے 12 لاکھ روپے لوٹے تھے جبکہ 2024 میں نیپا پل پر بھی بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا۔

اسی طرح، ملزم نے 2024 میں سہراب گوٹھ پر ایک بیکری پر 14 لاکھ روپے کی واردات کی تھی اور گلشن اقبال کے علاقے ڈسکو موڑ پر بھی بیکری پر ڈکیتی کی واردات کی تھی، جہاں ملزمان 12 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...