پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کالاباغ ڈیم کی تجویز مسترد کردی۔

کالا باغ ڈیم کی تجویز مسترد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کالاباغ ڈیم کی تجویز مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد، فی گھر کتنی رقم وصول کی جائیگی؟جانیے
اے این پی کی رائے
ڈان نیوز کے مطابق اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ کالا باغ ڈیم سیلابوں کا کوئی حل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 85 ارب کی متوقع قیمت پر صرف 10 ارب روپے کی بولی: کیا ‘باکمال لوگوں’ کی ایئرلائن کی نجکاری مزید پیچیدہ ہو گئی؟
جے یو آئی (ف) کا ردعمل
جے یو آئی (ف) کے ترجمان خیبرپختونخوا عبد الجلیل جان نے منصوبے کو مردہ گھوڑا قرار دے دیا، انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ بتائیں انہوں نے 350 سو ڈیم کہاں بنائے؟
یہ بھی پڑھیں: حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری
پیپلز پارٹی کی تشویش
پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہمایوں خان نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے جو کبھی زندہ نہیں ہو سکتا، علی امین گنڈاپور عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: والدین کے لیے خوشخبری: اسکولز کو بہن بھائیوں کی فیس میں رعایت دینے کی ہدایت
مسلم لیگ (ن) کا نقطہ نظر
اس سے قبل، مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم بنانے کی حمایت کرتے ہوئے تمام صوبوں کو مشترکہ ایکشن پلان بنانے کی تجویز دی تھی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائیت کے چکر میں پورے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ پاکستان کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیلا جاسکتا، سب کو مطمئن کرکے مستقبل کیلئے کالا باغ ڈیم جیسا منصوبہ بننا چاہیے، صوبوں کے تحفظات ختم کرکے قوم کے فائدے کے لیے کالا باغ ڈیم بنانا چاہیے۔