پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کالاباغ ڈیم کی تجویز مسترد کردی۔

کالا باغ ڈیم کی تجویز مسترد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کالاباغ ڈیم کی تجویز مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا نے نیٹ فلکس سیریز میں بولڈ سین کرنے کی وجہ بتادی

اے این پی کی رائے

ڈان نیوز کے مطابق اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ کالا باغ ڈیم سیلابوں کا کوئی حل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری نے اپنی ہی چوری شدہ گاڑی کو انجانے میں دوبارہ خرید لیا

جے یو آئی (ف) کا ردعمل

جے یو آئی (ف) کے ترجمان خیبرپختونخوا عبد الجلیل جان نے منصوبے کو مردہ گھوڑا قرار دے دیا، انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ بتائیں انہوں نے 350 سو ڈیم کہاں بنائے؟

یہ بھی پڑھیں: سموگ سے پریشان لاہوریوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے کل سے بارش کی پیش گوئی کردی

پیپلز پارٹی کی تشویش

پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہمایوں خان نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے جو کبھی زندہ نہیں ہو سکتا، علی امین گنڈاپور عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی تقریبات کا آغاز ہو گیا

مسلم لیگ (ن) کا نقطہ نظر

اس سے قبل، مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم بنانے کی حمایت کرتے ہوئے تمام صوبوں کو مشترکہ ایکشن پلان بنانے کی تجویز دی تھی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے بیان میں ‏وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائیت کے چکر میں پورے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ پاکستان کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیلا جاسکتا، سب کو مطمئن کرکے مستقبل کیلئے کالا باغ ڈیم جیسا منصوبہ بننا چاہیے، صوبوں کے تحفظات ختم کرکے قوم کے فائدے کے لیے کالا باغ ڈیم بنانا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...