ویوو نے پاکستان میں Y400 متعارف کروا دیا، اداکار خوشحال خان برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

ویوو کا نیا سمارٹ فون: vivo Y400
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ویووایک معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ، پاکستان میں اپنا نیا سمارٹ فون vivo Y400 متعارف کروا رہا ہے۔ اسٹائل، مضبوطی اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کے ساتھ Y400 آج کے نوجوانوں کی جراتمندانہ طرزِ زندگی کو طاقت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا آسان نسخہ بتا دیا
برینڈ ایمبیسیڈر کا انتخاب
ویوو نے پاکستان کے مقبول نوجوان اداکاراور نوجوانوں کے ہیرو خوشحال خان کو vivo Y400 کا آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا ہے۔ ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، محمد زُہیر چوہان نے کہا:
“vivo Y400 خاص ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو ایک سمارٹ فون میں سب کچھ چاہتے ہیں، مضبوطی، اسٹائل، انٹرٹینمنٹ اور پاورفل بیٹری لائف، وہ بھی بغیر کسی سمجھوتے کے۔ ہماری جانب سے خوشحال خان جیسے اسٹائل آئیکون کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانا اس بات کی علامت ہے کہ Y400 نوجوان نسل کی توانائیوں اور جذبے کا حقیقی ساتھی ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی زیر صدارت چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام بارے اہم اجلاس
پائیداری اور انڈر واٹر فوٹوگرافی
Y400 اسمارٹ فون کی پائیداری کو ایک نئی سطح پر لے کر آتا ہے کیونکہ یہ IP68 اور IP69 ریٹیڈ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ دھول، چھینٹوں، بارش اور یہاں تک کہ 2 میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک کام کر سکتا ہے۔ صارفین انڈر واٹر فوٹوگرافی موڈ کے ساتھ شاندار لمحات قید کر سکتے ہیں جبکہ One-Tap Water Ejection فیچر ڈیوائس کو ہر وقت ایکشن کے لیے تیار رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا
ڈیزائن اور اسٹائل
Y400 اپنے جدید Flat-Frame Unibody Design کے ساتھ منفرد نظر آتا ہے۔ یہ ڈیوائس نہ صرف ہاتھ میں آرام دہ ہے بلکہ اسٹائل سے بھرپور بھی ہے۔ یہ پرل وائٹ اور ڈائنامک گرین رنگوں میں دستیاب ہے جن کے Layered Nacre-Inspired Textures اور 7.9mm الٹرا سلم میٹلک فریم اسے ایک فیشن اسٹیٹمنٹ بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہادت کی خبریں جھوٹی نکلیں، علی شمخانی کی حالت مستحکم، بیان بھی جاری کردیا
خوشحال خان کے خیالات
خوشحال خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“ویوو کے نئے سمارٹ فون Y400 کی انڈرواٹر فوٹوگرافی میرے لیے ایک نیا تجربہ ہے اور میں اسکے بارے میں کافی پرجوش ہوں۔ Y400 کی بدولت اب میں کبھی بھی اور کہیں بھی زندگی کے قیمتی لمحات کو باآسانی محفوظ کرسکتا ہوں۔”
یہ بھی پڑھیں: تک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والے ملزم حسن زاہد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
انٹرٹینمنٹ کا شاندار تجربہ
Y400 میں 6.67 انچ کا 120Hz ہائی برائٹنس الٹرا ویژن AMOLED ڈسپلے موجود ہے۔ اس کے الٹرا سلم بیزلز، دلکش رنگ اور SGS آئی پروٹیکشن سرٹیفیکیشن صارفین کو ایک سنیما جیسے تجربے سے لطف اندوز کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری، وزیراعظم نے عمرایوب کو مدعو کر لیا
طاقتور بیٹری
جدید اور مصروف طرزِ زندگی کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کے لیے Y400 میں 6000 mAh کی بڑی بلو وولٹ بیٹری دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ W44 فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ فون صرف 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم، ریڈ وارننگ جاری
قیمت اور دستیابی
vivo Y400 پاکستان میں 8 + 256GB اسٹوریج کے ساتھ دستیاب کیا جارہا ہے، جس کی قیمت 64,999 روپے رکھی گئی ہے۔ صارفین یہ نیا سمارٹ فون 3 ستمبر سے پری آرڈر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون آخرکار پکڑی گئی
اضافی فائدہ
زونگ4G صارفین اپنی سم کو Slot 1 میں ڈال کر 12GB مفت موبائل انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال
ویوو کے بارے میں
ویوو ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو یوزر-اوریئنٹڈ ویلیو کی بنیاد پر شاندار مصنوعات تیار کرتی ہے۔ کمپنی کا مقصد انسانوں اور ڈیجیٹل دنیا کے درمیان ایک پل قائم کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے وزٹ کریں
ویووکی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں:
https://www.vivo.com/en/about-vivo/news