غیر معمولی سیلاب کے باعث بیماریوں کا پھیلاؤ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی
اسلام آباد میں غیر معمولی سیلاب کا اثر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے غیر معمولی سیلاب کے باعث بیماریاں پھیل گئیں، اس سلسلے میں قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری بھی جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو ملک دشمنی قرار دیدیا
بیماریوں کا خطرہ
اپنی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پانی میں آلودگی اور کیڑوں کے پھیلاؤ سے عوامی تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہے، سیلاب سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرے میں اضافہ ہوا۔ مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں کے امکانات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے کاشتکار کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ پر گامزن کررہے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
خیبر پختونخوا میں صحت کی صورتحال
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سانس کی بیماریوں کے سینکڑوں نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آنکھوں کے انفیکشنز کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔
متاثرہ اضلاع کی فہرست
سیلاب سے 11 اضلاع متاثر ہوئے جن میں ایبٹ آباد، باجوڑ، بونیر، بٹگرام، دیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، صوابی، تورغر اور بنوں شامل ہیں۔








