غیر معمولی سیلاب کے باعث بیماریوں کا پھیلاؤ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی
اسلام آباد میں غیر معمولی سیلاب کا اثر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے غیر معمولی سیلاب کے باعث بیماریاں پھیل گئیں، اس سلسلے میں قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری بھی جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 100 دنوں میں پل تعمیر کریں گے: میئر کراچی کا بھینس کالونی کو مہران ہائی وے سے ملانے والے پل کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
بیماریوں کا خطرہ
اپنی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پانی میں آلودگی اور کیڑوں کے پھیلاؤ سے عوامی تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہے، سیلاب سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرے میں اضافہ ہوا۔ مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں کے امکانات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم دوست نہیں، کونسی معروف اداکارہ ابھیشیک اور ایشوریا کی شادی میں مدعو نہ ہونے پر سخت ناراض ہوئیں؟
خیبر پختونخوا میں صحت کی صورتحال
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سانس کی بیماریوں کے سینکڑوں نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آنکھوں کے انفیکشنز کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔
متاثرہ اضلاع کی فہرست
سیلاب سے 11 اضلاع متاثر ہوئے جن میں ایبٹ آباد، باجوڑ، بونیر، بٹگرام، دیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، صوابی، تورغر اور بنوں شامل ہیں۔








