چینی صدر کی اہلیہ کی ایس سی او سربراہی اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تیانجن کی سیر

تیانجن میں خوش آمدید
تیانجن (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس 2025 میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کو تیانجن شہر کے درمیان بہنے والے دریائے ہائی حہ کے کنارے ایک تفریحی دورے کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی
مہمانوں کا استقبال
پھینگ لی یوآن نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا، فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ اس موقع پر گھاٹ پر بچے خوشی سے گاتے اور چین و دیگر ممالک کے قومی پرچم لہراتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے تھے۔ پھینگ مہمانوں کے ساتھ کشتی کی سیر پر روانہ ہوئیں جہاں انہوں نے مہمانوں کو تیانجن کی تاریخ، ترقی اور ثقافتی ورثے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوراب میں بھارت نواز دہشتگردوں کا حملہ ناقابلِ برداشت ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب
تیانجن کی خوبصورتی
انہوں نے تیانجن کو ایک ایسا شہر قرار دیا جو قدیم ورثے اور جدید دلکشی کو یکجا کرتا ہے۔ پھینگ نے کہا کہ دریائے ہائی حہ نے نہ صرف شہر کی ترقی بلکہ مختلف تہذیبوں کے تبادلے اور باہم سیکھنے کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مہمانوں کے ساتھ ایک ناقابل فراموش وقت گزاریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اہم سپن باولر کو بنگلہ دیش نے کوچ بنا دیا
ثقافتی تجربات
مہمانوں نے کشتی کی سیر کے دوران روایتی چینی چائے نوش کی اور سان شیان، جو کہ ایک تین تاروں والا روایتی چینی ساز ہے، کی دھنیں سنیں۔ انہوں نے ڈیک پر ایک یادگار گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ مہمانوں نے چین کی شاندار روایتی ثقافت کی تعریف کی اور چینی جدیدیت کے فروغ میں حاصل شاندار کامیابیوں کو سراہا۔
مہمانوں کی فہرست
مہمانوں میں ازبک صدر شوکت مرزایوف کی اہلیہ، منگول صدر اوخنا خورلیسکھ کی اہلیہ، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کی اہلیہ، ترک صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ، آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشینیان کی اہلیہ، نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کی اہلیہ، مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی کی اہلیہ، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی اہلیہ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی بیٹی شامل تھیں۔