کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی جلسہ میں سردار اختر مینگل کی گاڑی پر دھماکہ

دھماکے کا واقعہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے جلسے کے بعد دھماکہ ہوا جس میں سردار اختر مینگل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بن گئی پیرس سٹریٹ، دیکھ کر یقین نہ آئے کہ یہ بھی کراچی کا حصہ ہے
زخمی کارکنان کی فوری مدد
دھماکے کے نتیجے میں متعدد پارٹی کارکن زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل دھماکے میں محفوظ رہے۔
اجتماع کے حوالے سے پس منظر
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنما مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد باہر آ رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی جلسہ میں سردار اختر مینگل کی گاڑی پر دھماکہ pic.twitter.com/gl5Qpz6fr5