بیجنگ، عظیم جنگی کامیابی کی 80 ویں سالگرہ، شاندار فوجی پریڈ، چینی صدر نے دنیا کو امن کا پیغام دیدیا

چین میں عالمی انسداد فاشزم جنگ کی 80ویں سالگرہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کے روز بیجنگ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر 45 سے زائد فارمیشنز اور یونٹس نے صدرِ مملکت کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مکمل تیاری کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کیس: زرتاج گل دونوں مقدمات سے بری

چینی صدر کی شرکت

تفصیل کے مطابق تقریب کا آغاز چینی صدر شی جن پنگ کی آمد سے ہوا، جنہوں نے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر شی جن پنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے تقریب میں شرکت کی اور چانگ آن ایونیو پر موجود فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں کرسمس تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیک کاٹا

جدید ہتھیاروں کا مظاہرہ

پریڈ میں چین کے جدید ترین ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کا شاندار مارچ پاسٹ، ہائپر سونک میزائلوں سمیت جدید اسلحہ کی نمائش کی گئی، چین کا قومی ترانہ فوجی دھنوں پر بیجنگ کی فضاؤں میں بجتا رہا۔ چین کے قومی پرچم بردار ہیلی کاپٹرز اور جدید ترین لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کو سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ مسلمان ہے بہت اچھی لڑکی ہے، اسے مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہتا، ہماری قلمی دوستی کا سلسلہ پاک و بھارت جنگ کے دوران بھی برقرار رہا

صدر کا قوم سے خطاب

صدر شی جن پنگ نے تیان آن من اسٹیج کے مرکزی مقام پر پہنچ کر قوم سے ایک اہم خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے جنگ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی امن و ترقی کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قوم نے عظیم قربانیاں دے کر فتح حاصل کی، اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے امن کے تحفظ کے لیے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: قائدین کے غائب ہونے پر پی ٹی آئی کے کار کنوں نے بشریٰ بی بی کے کنٹینر کو آگ لگا دی

عالمی رہنماؤں کی شرکت

پریڈ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 26 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ چینی صدر نے پریڈ میں عالمی رہنماؤں کی شرکت پر خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ چینی عوام امن کے لیے پرعزم ہیں، چین جتنا بھی مضبوط ہو جائے توسیع پسندانہ عزائم نہیں رکھے گا۔

تقریب کا اختتام

تقریب کے دوران 80 توپوں کی سلامی دی گئی، جو اس تاریخی فتح کی 80ویں سالگرہ کی علامت تھی۔ اس قومی تقریب کو چین بھر میں براہِ راست نشر کیا گیا اور اسے ملکی تاریخ کے ایک اہم لمحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...