لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش

بارش کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیریز میں آسٹریلیا کی عدم دلچسپی اور رضوان کے باؤلرز کو تاریخ بدلنے کا ایک اور موقع
علاقوں میں بارش کی شدت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ گجرات، نارووال، سیالکوٹ، کھاریاں، پسرور اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔
مستقبل کی پیش گوئی
پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین، شیخوپورہ میں بھی مزید بادل برسیں گے۔ پشاور، نوشہرہ، صوابی، مانسہرہ، ٹانک، لکی مروت اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔