محبوبہ کا فون مسلسل مصروف ہونے پر لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی

غیر معمولی واقعہ: ناراض عاشق نے بجلی کاٹ دی
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکے نے گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف رہنے کے بعد گاؤں کی بجلی ہی کاٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ روز آتی تھی، مسکراتی تھی پردہ رنگیں پہ لاکھوں انگلیاں اسے لائیک کرتی تھیں۔۔۔۔۔
ناراضی کی وجہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر ناراض تھا اور جب لڑکی کا فون مسلسل مصروف رہا تو اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر پورے گاؤں کو ملنے والی بجلی معطل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی فریم ورک پر قومی مکالمہ منعقد
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
نیکسٹ لیول ناراضگی، بھارت میں ایک ناراض عاشق نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی، وجہ محبوبہ کا فون بزی جا رہا تھا، ویڈیو وائرل۔۔!! pic.twitter.com/USbKdw2E0y
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 3, 2025
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کردی
ویڈیو میں غصہ اور اس کے نتائج
سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کا غصہ دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اس نے بجلی کاٹی۔
معلومات کی کمی
رپورٹس کے مطابق لڑکے کا نام یا لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آسکی لیکن لڑکے کے اس اقدام کی ویڈیو ضرور وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں۔