60 کروڑ روپے کا تنازعہ، شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا

شلپا شیٹی کا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابتک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا،آئی ایس پی آر
بندش کا وقت اور وجوہات
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور بھارتی 38سالہ اداکارہ کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسیں
انسٹاگرام پر اعلان
یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور لمحات دیے جس نے شہر کی نائٹ لائف کو ایک خوبصورت شکل دی تھی‘۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا چونکا دینے والادعوی
دیگر برانچز کی موجودگی
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ریسٹورنٹ کی شہر میں موجود دیگر برانچ اب بھی دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہریار منور کی ہونے والی دلہن کی تصویر سامنے آگئی
تنازعہ میں راج اور شلپا
یاد رہے کہ ان دنوں شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا ایک بار پھر ایک تنازعہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لوٹس کیپٹل فنانشل سروسز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بزنس مین دیپک کوٹھاری نے ان کے خلاف 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے الزامات لگائے ہیں۔
وکالت کا دفاع
تاہم بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شلپا اور راج کے وکیل پرشانت پاٹل نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔