سرکاری فنڈ سے ریسٹورنٹ میں مہنگے کھانے، کروشیا کی سابق وزیر جیل پہنچ گئی

کروشیا کی سابق وزیر کی سزا

زغرب (ڈیلی پاکستان آن لائن) کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانے کھانے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کمی

سرکاری پیسوں کی بے جا خرچ

یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو (تقریباً 11 ہزار 700 ڈالر) خرچ کیے۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ کا فون مصروف رہنے پر نوجوان نے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

سالگرہ کی تقریب کا خرچ

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے۔ تاہم، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر کے پوری رقم واپس کر دی۔

بدعنوانی کے الزامات

گبریئیلا زالچ اس سے قبل بھی بدعنوانی کے الزامات میں سزا یافتہ ہیں۔ انہیں پہلی بار 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رواں برس جون میں بھی انہوں نے بدعنوانی اور اثر و رسوخ کے غلط استعمال کے ایک اور کیس میں اعتراف جرم کیا تھا، جس پر انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور 2 لاکھ یورو بطور جزوی معاوضہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...