بھارت نے پاکستان کو ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا، فلڈ الرٹ جاری
بھارت کی جانب سے سیلاب کی اطلاع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے یہی ہماری کامیابی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ہائی کمیشن کا اعلامیہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو مطلع کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش، 73 ممالک کے نمائندوں کی شرکت، پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی
سیلاب کی شدت کی معلومات
بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروز پور زیریں میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع ہے۔
مراسلے کے مطابق دریائے توی میں مقبوضہ جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے۔
محکمہ پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔








