سپریم کورٹ: Two Lakh Riyal Robbery, Accused’s Bail Petition Rejected

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے دو لاکھ ریال (تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کی ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں، کاروں، ایل سی ویز، وینز اور جیپوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ
سماعت کی تفصیلات
سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 2 لاکھ ریال کی ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
ملزم کا مؤقف
ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم پر 2 لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام ہے، دو گواہوں نے ملزم کی شناخت سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے نے مودی کا جھوٹ بے نقاب کردیا
جسٹس حسن رضوی کے ریمارکس
جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیئے کہ وہ اس لئے کہ ڈکیتوں سے متاثرین کو اپنی جان کی فکر ہوتی ہے، ملزم سے 80 ہزار ریال ریکور بھی ہوچکے۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں معصوم لوگوں کی جان بچانے پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو شاباش، ٹرمپ کا دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان
جسٹس شہزاد ملک کا بیان
جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ مدعی کی ملزم کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی کہ غلط الزام لگاتا، دشمنی ہوتی تو ایف آئی آر میں ہوتا۔
نتیجہ
سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم شہاب الدین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔