چینی قونصل جنرل کا جیوفیک ہسپتال لاہور کا دورہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

چینی قونصل جنرل کا دورہ

لاہور (ویب ڈیسک) چینی قونصل جنرل لاہور مسٹر ژائو شیرین نے جیو پاک ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں سیلاب متاثرین کے لئے قائم کئے گئے امدادی کیمپ کا جائزہ لیا۔ یہاں تقریباً 300 متاثرہ افراد کو طبی سہولیات، ادویات اور پناہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے چیریٹی کے ادارے جیو پاک کی بھرپور مدد کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی تقی عثمانی نے ایران کے حق میں بیان جاری کردیا

استقبالیہ تقریب

استقبالیہ تقریب میں جیو پاک ہسپتال کے چیئرمین شاہد نذیر چودھریؔ، سی او اور فاؤنڈر عبدالشکور، دی نور پراجیکٹ کے سی او امجد وٹو اور پنجاب رینجرز ہسپتال کے ایم ایس بریگیڈیئر آفتاب نے معزز مہمان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں ہسپتال میں قائم چیریٹی کیمپ کا تفصیلی دورہ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: یکم ستمبر تک پنجاب کے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ نہایت تشویشناک اور ناقابلِ فہم ہے، سابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

قونصل جنرل کا پیغام

اس موقع پر قونصل جنرل مسٹر ژائو شیرین نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا:

"پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں۔ مشکل کی ہر گھڑی میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی مدد کے لئے چین نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ چینی بزنس کمیونٹی کے ذریعے بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہے۔ جیو پاک ہسپتال اور اس کی ٹیم نے جس جذبے کے ساتھ سیلاب متاثرین کی خدمت کی ہے، یہ پاک چین دوستی کی حقیقی روح کی عکاسی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی:سینیٹر عرفان صدیقی

جیو پاک ہسپتال کی خدمات

جیو پاک کے سی او نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ چین کے معزز نمائندے نے یہاں آ کر متاثرین کی ہمت بندھائی۔ جیو پاک ہسپتال ہر حال میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ عوامی خدمت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھنا ہمارا فرض ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے دوست ملک چین نے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی نماز جنازہ ، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام کی شرکت

دی نور پراجیکٹ کی شراکت

دی نور پراجیکٹ کے سی او امجد وٹو نے کہاکہ پاکستان اور چین کی یہ شراکت داری ایک مثال ہے۔ ہم اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دی نور کی جانب سے جیو ہسپتال میں مقیم متاثرین کو کھانا اور کپڑے فراہم کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ، کمبوڈیا جنگ نے ٹرمپ کو پھر پاک، بھارت تنازع یاد دلادیا۔۔۔امریکی صدر نے بیان میں کیا کہہ ڈالا ؟ جانیے

پنجاب رینجرز کی حمایت

پنجاب رینجرز ہسپتال کے ایم ایس بریگیڈیئر آفتاب نے کہاکہ یہ یکجہتی اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا

پاک چین تعلقات کی مظہر

چیرمین جیو پاک ہسپتال شاہد نذیر چودھری نے کہا کہ یہ دورہ نہ صرف پاک چین تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ مشکل کی گھڑی میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جیو پاک ہسپتال اور اس کی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ معاشرتی خدمت کی ایک روشن مثال ہیں۔ اس دورہ میں چین بزنس کونسل کے نمائندے بھی قونصل جنرل چین کے ساتھ وفد کی صورت میں آئے تھے۔

امدادی سامان کی تقسیم

تقریب کے بعد چینی قونصل جنرل مسٹر ژائو شیرین خصوصی طور پر لاہور کے علاقے موہلنوال گئے، جہاں جیو پاک ہسپتال کی ٹیم کے ہمراہ انہوں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کا سامان بانٹا گیا، جس سے متاثرین نے بھرپور تشکر کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...