جناح ہاؤس حملہ کیس: شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
درخواست ضمانت کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی لاہور نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دیدی
ملزم کے وکیل کے دلائل
دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا کہ شاہ ریز پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا ہے، ہر قسم کی تفتیش کی گئی ہے اس مقدمے میں ہر شخص کی جیو فینسنگ کی گئی، شاہ ریز کے خلاف ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے باولر نے ایسی گیند کروا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
چالان کی تفصیلات
وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چالان میں سب چیزیں واضح ہیں، اس میں نامزد ملزمان اور نامعلوم ملزمان کا ذکر موجود ہے، شاہ ریز کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا اور کسی تفتیشی نے بھی کوئی بیان نہیں دیا۔ ملزم کی والدہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے آواز اٹھاتی ہیں، ان کی آواز دبانے کیلئے یہ گرفتاری کی گئی، شاہ ریز چترال میں موجود تھا اور تمام لوگوں کے بیان حلفی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے پر زور
عدالتی کارروائی
جج نے وکیل سے کہا کہ آپ جلدی دلائل مکمل کریں، میں نے جیل جانا ہے یا باقی دلائل جیل سے آ کر دے دیں، جس پر وکیل رانا مدثر نے کہا کہ آج تک کسی افسر نے طلب نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ بندی کرنے پر انتہاپسند ہندووں نے اپنے سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا
سرکاری وکیل کے دلائل
دوران سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بیان حلفی کی تصدیق نہیں ہو سکی، شاہ ریز کے دوستوں کے سوشل میڈیا سے تصاویر لی گئی ہیں، اس کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوئی تصویر نہیں، ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔
فیصلہ محفوظ کیا گیا
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔