بھارتی اداکارہ رانیا راؤ پر سونے کی سمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
رانیا راؤ پر سوناسمگلنگ کیس میں جرمانہ
بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ پر سوناسمگلنگ کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا صوبے کو سیلاب سے بچانے کے لیے بڑا قدم، 52 شہروں میں 358 انڈر گراونڈ واٹر سٹوریج کی تعمیر جاری
گرفتاری کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مارچ کو دبئی سے بنگلورو پہنچنے پر 32 سالہ اداکارہ کو ایئرپورٹ پر 14.8 کلو سونے کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ ختم کرنے کے لیے 8 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی
خاندانی تعلقات
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رینک افسر کے رام چندر راؤ کی سوتیلی بیٹی ہیں۔
پچھلی سزا
اس سے قبل رواں سال جولائی میں اداکارہ کو کم از کم ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اداکارہ کے پاس سے برآمد ہونے والے سونے کی قیمت تقریبا 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی。








