صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا شاہدرہ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، متاثرین میں کپڑے اور راشن بیگز تقسیم کیے۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کی امدادی مہم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے شاہدرہ، شفیق آباد میں 216 سیلاب متاثرین میں ریلیف اور ضروری اشیاء تقسیم کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بونا بھی تو ہے یہ، جسپریت بمراہ نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
ریلیف کیمپ کا قیام
سیلاب متاثرین کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ مڈل سکول گاؤشالا، شفیق آباد بند روڈ پر ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ وزیر سوشل ویلفیئر، سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود اور محکمے کے افسران کے ہمراہ ریلیف کیمپ پہنچے اور تقسیمِ امداد کا خود جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
امدادی اشیاء کی تقسیم
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کیمپ میں 52 مرد، 65 خواتین، 58 بچے اور 51 بچیوں میں کپڑے جبکہ خواتین میں ایم ایچ ایم کٹس تقسیم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے لیے چین، ایران، ترکی اور دیگر دوست ملکوں کا مؤثر تعاون حاصل کریں، حزب اختلاف کے ساتھ بیٹھ کر متفقہ قومی کشمیر پالیسی تشکیل دی جائے
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت اور وژن کے تحت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سیلاب متاثرین کو پکا ہوا کھانا، راشن بیگز، خیمے، کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کر رہا ہے۔ 2 ستمبر کو بھی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ این جی اوز نے لاہور ڈویژن میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن کیا جس میں 87 این جی اوز شریک ہوئیں، 1,068 مریضوں کا علاج کیا گیا، 5,637 راشن بیگز اور 5,608 پکے ہوئے کھانے کے ڈبے تقسیم کیے گئے جبکہ 528 افراد میں کپڑے تقسیم کیے گئے۔
حکومتی عزم
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومتِ پنجاب، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور این جی اوز کی یہ مشترکہ کاوش متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کر رہی ہے اور متاثرین کی مکمل بحالی تک یہ عمل جاری رہے گا۔








