گورنر پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ ۹ لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھالی

گورنر پنجاب کی مداخلت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر لاہور میں سیلاب سے متاثرہ سوسائٹی تھیم پارک پہنچ گئے۔ گورنر نے سیلاب سے متاثرہ 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھالی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
متاثرہ خاندان کی مدد
تفصیل کے مطابق، گورنر پنجاب سیلابی ریلے میں 9 بچیوں کے جہیز بہہ جانے والی فیملی کے پاس تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی موہلنوال پہنچے۔ انہوں نے متاثرین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ سیلاب سے متاثرہ افراد نے گورنر پنجاب کو پانی میں ڈوبے اپنے گھروں کی صورت حال دکھائے۔
گورنر کا عزم
اس موقع پر گورنر سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچادی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ان متاثرہ خاندانوں کو تین وقت کا کھانا مہیا کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، اور تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی موہلنوال میں متاثرین کے لیے خیمے لگائے جائیں گے۔