سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد اضافہ

کراچی میں سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار کا تجزیہ

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 1.76 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.16 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اگست کی برآمدات

اگست میں ملک سے 0.75 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ملک سے 0.61 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

ماہانہ تبدیلیاں

جولائی کے مقابلے میں اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جولائی میں ملک سے 1.01 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو اگست میں کم ہو کر 0.75 ملین ٹن ہو گئیں۔

سیمنٹ کی مجموعی فروخت

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 7.84 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 6.49 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...