راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 11 سالہ بچی کے پیٹ درد پر اپینڈکس کا آپریشن کرنے والے 2 ڈاکٹرز معطل
کائنات کی موت کی وجہ سے ڈاکٹروں کی معطلی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہولی فیملی اسپتال میں 11 سالہ کائنات کی موت پر 2 ڈاکٹرز کو غفلت اور غلط تشخیص کا مرتکب قرار دے کر معطل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا کل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
معطلی کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پیڈز سرجری کے دونوں ڈاکٹرز کامران اور سلمان کو معطل کرتے ہوئے لاہور طلب کر لیا ہے۔ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے بھی افغان باشندوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا
واقعے کی تفصیلات
رپورٹس کے مطابق 29 اگست کو 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں غلط تشخیص کے نتیجے میں اپینڈکس کا آپریشن کردیا گیا۔ بچی مسلسل درد سے چیختی چلاتی رہی اور بالآخر دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں زیرزمین پائپ لائن سے کروڑوں روپے کا کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف
انکوائری کی رپورٹس
ایم ایس ہولی فیملی اسپتال کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی ہائی لیول کمیٹی نے دونوں ڈاکٹرز کو لاپروائی، نااہلی اور تاخیر سے علاج کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی مداخلت
اُدھر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی انکوائری شروع کر دی ہے، جس میں دونوں کمیٹیوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیشن اپنی رپورٹ میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سفارشات مرتب کرے گا。








