خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف، 7 ملازمین کے خلاف کارروائی شروع

پشاور میں جعلی ڈگریوں کا انکشاف
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کا اعلان
اسپیکر کی ہدایت
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری تنصیبات سے متعلق ایرانی سلامتی کے مشیر کا اہم بیان
جعلی اسناد کا انکشاف
تصدیق کے دوران مختلف ادوار میں بھرتیوں کے دوران جعلی اسناد جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر 7 ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔
نوٹس کا اجرا
تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والے ملازمین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔