پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور یو این ایف پی اے کا اجلاس، درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو

اجلاس کا پس منظر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر لاہور میں ڈائریکٹر جنرل کلثوم ساقب کی زیر صدارت یو این ایف پی اے (UNFPA) کے وفد کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ یو این ایف پی اے کی جانب سے صوبائی لیڈ اور جینڈر-جی بی وی پروگرام اینالسٹ تانیا درانی اور پروگرام اسسٹنٹ مومنہ اسد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی ائیر لائن کا پہیہ دوران پرواز غائب ہوگیا

اجلاس کی تفصیلات

یہ اجلاس یو این ایف پی اے کے بائی اینول پروگرام ریویو کے سلسلے کی کڑی تھا جس میں پروگرام کی پیش رفت، سالانہ ورک پلان کے اہداف، حاصل شدہ کامیابیوں، اچھی عملی مثالوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی اصل عمر کیا ہے؟ اداکارہ نے راز افشا کردیا

کلثوم ساقب کا بیان

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کلثوم ساقب نے کہا کہ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی قیادت میں خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے لیے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی صوبائی سطح پر بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پنجاب، بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح ہدایات کے مطابق خواتین کے لیے محفوظ پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

یو این ایف پی اے کا عزم

یو این ایف پی اے کے وفد نے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ساتھ قریبی تعاون کو سراہا اور آئندہ بھی مشترکہ اقدامات، پالیسی سفارشات اور فیلڈ لیول پر معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے اور جینڈر بیسڈ وائلنس کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی ادارے اور صوبائی حکومت مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...