عید میلاد النبی ﷺ کی آمد آمد، پنجاب حکومت شایانِ شان انداز میں منائے گی

اہم ہدایات برائے عید میلاد النبی ﷺ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلاد النبی ﷺ کے اہتمام بارے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے مطابق جشنِ ولادتِ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ذہین بچے، حسین کلیاں، گلاب پتے بکھر گئے ہیں۔۔۔
جلوس اور سبیلوں کا اہتمام
صوبہ بھر میں عیدِ میلاد کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں لگائی جائیں گی اور بڑی اور ممتاز عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم میں بھاری اضافہ
محافلِ میلاد کا انعقاد
نبی کریم ﷺ کے اوصافِ حمیدہ کے ذکر اور ان کی سیرت سے دلوں کو منور کرنے کیلئے جمعۃ المبارک 11 ربیع الاول کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں محافلِ میلاد منعقد ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
سیلاب متاثرین کا خیال
اس مبارک موقع پر سیلاب متاثرین بھی حکومت کی ترجیح ہوں گے اور تمام فلڈ ریلیف کیمپوں میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی جبکہ پنجاب کی جیلوں میں موجود اسیران کو بھی ولادت باسعادت کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے سرکاری سطح پر مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، مودی سرکار کا تعصب پر مبنی انتہائی اقدام، بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
یومِ دفاع پاکستان
یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے 6 ستمبر کے شہداء کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام ہو گا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن، رواداری اور آپسی اتحاد کے جذبے کو فروغ دینے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
عمل درآمد کی ہدایات
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔