امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل سے رابطہ

دھماکہ کی شدید مذمت

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے کوئٹہ جلسہ پر خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کی شرکت

رہنماؤں سے اظہار تعزیت

انہوں نے چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی اور سربراہ بی این پی (مینگل) سردار اختر مینگل سے فون کال کرکے دونوں رہنماؤں سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ امیر جماعت اسلامی نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دہشت گردی واقعہ میں دونوں قائدین محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت میں کتنی خواتین ملازمت کرتی ہیں؟ ڈیٹا سامنے آ گیا

دھماکے کی تفصیلات

یاد رہے کہ منگل کی شام کوئٹہ شاہوانی سٹیڈیم میں بی این پی (مینگل) کے جلسہ میں بم دھماکہ سے 15 افراد جاں بحق اور 40 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے دھماکہ کو خودکش قراردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینئر عہدیدار کے تھنک ٹینک میں بیان پر دفترِ خارجہ کا ردِعمل سامنے آ گیا

حکومت کی ذمہ داری

حافظ نعیم الرحمان نے محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کو کھلی دہشت گردی سے تعبیر کیا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے جس میں وہ بظاہر ناکام نظر آرہی ہے۔ انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ امن کے قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

دہشت گردی پر تشویش

حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان اور بنوں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات پر افسوس اور گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...