آپ کی مہربانی ہے، ہمارا حال سن لیں گئے ہو؟ سیلاب سے متاثرہ بزرگ خاتون: اپنے بہن بھائیوں کا دکھ درد بانٹنے آئی ہوں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان ہیڈ محمد والا بریچنگ پوائنٹ کا دورہ کیا اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ملتان شہر کو بچانے پر ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیز فائر ہو چکا اور رہے گا، بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا: نائب وزیرِ اعظم

ریسکیو مشن

وزیراعلیٰ نے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے خاندان کو کنارے سے خود ریسیو کیا۔ ریسکیو1122 کی ٹیم دریائی بیلے میں پھنسے خاندان اور ان کے مال مویشیوں کو نکال کر باہر لائی۔

یہ بھی پڑھیں: حنیف رامے سے ملاقات مایوس کن تھی، قنوطی پن کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ نظام میں یہ مسئلے حل نہیں ہو سکتے، جب تک ہم انقلاب نہ لائیں

متاثرہ خاندانوں کا شکریہ

وزیراعلیٰ مریم نواز سے متاثرہ خاندانوں نے اظہار تشکر کیا اور جان بچ جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ متاثرہ بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "تساں دے مہربانی ایں، ساڈا ہال گہنن اے گئے ہو"۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بچوں کو حج پر ساتھ لے جا سکتے ہیں یا نہیں؟ جانئے

ساحلی بحالی کے مستقبل کی کوششیں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ خاندان سے کہا کہ میں سیلاب میں پھنسے اپنے بہن بھائیوں کا دکھ درد بانٹنے آئی ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ اور آپ کے مال مویشی خیریت سے باہر آگئے۔ وزیراعلیٰ نے تھرمل امیجنگ ڈرون کی مدد سے متاثرین کی نشاندہی کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔ تھرمل امیجنگ کیمرہ آٹھ کلو میٹر تک مسلسل 45 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیر محل: 17 سالہ لڑکی سرجری کے ذریعے لڑکا بن گئی

سیلابی صورتحال کا لائیو مشاہدہ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر وین میں بیٹھ کرسیلابی صورتحال کا لائیو مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کو مزید ڈیزاسٹر وین مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا آغاز متوقع، الرٹ جاری

اجتماعی متاثرین کی صورتحال

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع ملتان تقریباً 150 فٹ طویل ایریا براہ راست سیلابی پانی سے متاثر ہو رہا ہے۔ ملتان کے علاقے میں سیلابی ریلوں سے 138 موضع متاثر ہوئے۔ ملتان میں 3 لاکھ 64 ہزار افراد متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

مویشیوں کا ریسکیو اور امدادی کیمپ

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سیلابی ریلے میں پھنسے 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد مویشیوں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ ملتان میں سیلاب متاثرین کے لئے 25 فلڈ ریلیف کیمپ میں 7862 متاثرین مقیم ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں صبح، دوپہر اور شام کا کھانا دیا جاتا ہے، 24 گھنٹے ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود رہتا ہے۔

صحت اور ضروریات کی فراہمی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مچھر مار اور جراثیم کش ادویات کے سپرے کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم بچوں کی دودھ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...