پیرا فورس بھی سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئی

پنجاب میں پیرا فورس کی کارروائیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیرا فورس بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پہنچ گئی۔ پیرا ٹیموں نے مختلف فلڈ کیمپوں میں جاکر انتظامات کا جائزہ لیا۔ پیرا ٹیم نے سیلاب متاثرین سے مہیا کردہ سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ پیرا فورس کے اہلکاروں نے سیلاب متاثرین کو کھانا کھلانے کی خدمات سرانجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا شکریہ کہ اس نے ایک ایڈونچر سے پوری پاکستانی قوم کو یکجا کردیا: مصطفیٰ کمال
کھانے اور مشروبات کی جانچ
پیرا فورس نے سیلاب زدگان کو مہیا کردہ کھانے اور مشروبات کا معیار چیک کیا۔ پیرا فورس کے اہلکار سیلابی ریلوں سے مویشیوں کو بچانے میں مشغول رہے۔ پیرا فورس کے افسر اور جوان خود دریا سے مویشیوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی نااہلی، جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل نے خاموشی توڑ دی
بیمار بچوں کی مدد
پیرا فورس کے اہلکار کی طرف سے بیمار بچے کو گود میں اٹھا کر باہر نکالنے پر متاثرہ خاندان نے اظہار تشکر کیا۔ پیرا فورس کی گاڑیاں بھی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے پر مامور ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں خدمات
پیرا فورس کے اہلکار متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کا سازو سامان نکالنے میں معاونت کرتے رہے۔ افسر اور جوان کشتی پر سوار ہوکر سیلابی ریلوں میں گھرے لوگوں کو بچانے میں سرگرم عمل رہے۔ پیرا فورس نے سیلاب متاثرین کے بروقت انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے لاؤڈ سپیکر پر اعلانات بھی کیے۔