اینٹی کرپشن نے دریا کی زمین پر بنائی گئی سوسائٹی تھیم پارک کے مالک خوشی محمد کو گرفتار کر لیا
گرفتاری کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی کرپشن نے دریا کی زمین پر بنائی گئی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی تھیم پارک کے مالک خوشی محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کا باپ بھی چاہے تو 18ویں ترمیم ختم نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو زرداری
مالک کی شناخت
صحافی محمد عمیر نے سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ سیلاب سے متاثرہ تھیم پارک سوسائٹی کا مالک خوشی محمد سابق کانسٹیبل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، فوری انکوائری کا حکم
ریکارڈ کی طلب
اینٹی کرپشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ تمام سوسائٹیز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بحث
لاہور میں سیلاب سے متاثرہ تھیم پارک سوسائٹی کا مالک سابق کانسٹیبل محمد خوشی اینٹی کرپشن کی گرفت میں، سیلاب سے متاثرہ تمام سوسائٹیز کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ pic.twitter.com/TFuGb2r0iq
— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 3, 2025








