سہیل ظفر چٹھہ کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف خصوصی ٹاسک دے دیا گیا

دریائے راوی میں سیلاب کا اثر
لاہور (یاسر شامی سے) دریائے راوی میں آنے والے سیلاب نے لاہور کے بڑے بڑے مگر مچھوں کو بہا دیا۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے والے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے نقصان، متاثرہ خاندانوں کی فوری اور مکمل مدد کی جائے: وزیر اعظم
حالیہ سیلاب اور اس کے نتائج
حالیہ سیلاب میں دریائے راوی لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی بہا کر لے گیا تو اقتدار کے ایوان بھی لرز کر رہ گئے۔ دریا کی زمین پر بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی سی ڈی اور اینٹی کرپشن پنجاب کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا
گرفتاریوں اور قانونی کارروائی
ابتدائی طور پر ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے حرکت میں آنے کے بعد ارب پتی مالکان نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیے ہیں۔ کئی مالکان بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش بھی کر رہے ہیں لیکن اب یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ عام عوام کے کھربوں روپے لوٹنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
متاثرین اور ان کی مدد
اس حوالے سے خفیہ ایجنسی بھی متحرک ہوگئی ہے جو اپنی رپورٹ تیار کر رہی ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ متاثرین کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ ریکوری کیلئے اینٹی کرپشن میں رجوع کرسکتے ہیں۔