پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، سیلابی صورتحال پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کا 30 واں اجلاس کل 2 بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلے، راشن کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق
اجلاس کی صدارت
اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اس موقع پر محکمہ فاریسٹ پوچھے گئے سوالات کے جوابات فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
اجلاس کے معاملات
اجلاس میں اراکین اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے اور تین تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی۔
سیلابی صورتحال پر بحث
اجلاس میں سیلابی صورتحال پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا، اور اراکین اسمبلی اہم نوعیت کے معاملات اٹھائیں گے۔