سندھ میں ممتا پروگرام کی رقم 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 41 ہزار روپے کر دی گئی
نقد امداد میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ممتا پروگرام کے تحت خواتین کو دی جانے والی نقد امداد 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 41 ہزار روپے کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سلمان علی آغا گردن کی تکلیف کے باعث پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوسکے۔
ممتا پروگرام کی تفصیلات
سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ یہ پروگرام ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ہے جو 2027 تک مکمل ہوگا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ممتا پروگرام اس وقت 15 اضلاع میں فعال ہے جس سے اب تک 7 لاکھ 70 ہزار خواتین مستفید ہو چکی ہیں جب کہ صوبے کے 800 ہسپتال اور ڈسپنسریاں بھی اس پروگرام سے منسلک ہیں۔
نئے اضلاع کی شمولیت
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 7 اضلاع کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی۔








