سندھ حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ میں تعطیلات کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سندھ میں 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش، بڑی آواز بلند ہوگئی
پنجاب میں بھی تعطیلی کی خبریں
اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ کو پنجاب بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
وفاقی حکومت کا فیصلہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔








